وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، سرگودھا اسپتال میں ہارٹ ٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سروس شروع کی جائے گی، پنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔