مصدقہ ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں۔کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی رہنماؤں کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔
پانچویں مرتبہ روس کا صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کا مسئلہ سنگین نوعیت کا ہے۔
یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے اپنی جیت پر امریکی تنقید کو یکسرمسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ہماری جیت پر وہ تالیاں بجائیں گے۔
میری جیت سے روس اور مضبوط ہوگا۔میرا ماننا ہے کہ امریکا سمیت مغرب میں کوئی جمہوریت نہیں۔
روس میں انتخابی نظام امریکا سے کہیں زیادہ شفاف ہے۔یوکرین میں امن کے لئے ہم کس سے بات کریں دراصل یہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔
موجودہ یوکرینی صدر سے بات نہیں ہوسکتی۔