لانگ مارچ، توڑپھوڑ کیسز میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں پروڈکشن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بریت اور پروڈکشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف ایما کی حد تک ہیں ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے،بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی طرح کا کردار رکھادفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا نہ بتایاگیامدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں،بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔

جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیےکہ اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے؟

وکیل نے بتایااس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔