گیس ایک سو پچپن فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ آج ہو نے کا امکان

وطن ِ عزیز میں بنیادی ضروریات ِ زندگی کی فراہمی جس طرح مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے۔ اس حوالے سے بطور صارفین ہم وطن کے باسی ہر وقت اندیشوں کی زد میں رہتے ہیں۔

اور جب بھی کوئی ملحقہ خبر موصول ہوتی ہے۔وہ بجلی کی تیزی سے ملک کے طول وعرض میں پھیل جاتی ہے۔

آج کافیصلہ بھی اس لحاظ سے اہم ہے کہ ہمیں یہ علم ہونے والا ہے آیاگیس مہنگی ہو گی یا نہیں اور اگر مہنگی ہو گی تو کتنی ہو گی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس ایک سو پچپن فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت کرے گا۔

اب دیکھیں مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے عوام کو مزید پیسنے کی کوششیں اور بھی لہو رنگ لائیں گی سو اسی کی تیاری ہورہی ہے۔ اور تجزیہ کاروں کے مطابق آج گیس مہنگی ہونے کا امکان سروں پر منڈلا رہا ہے۔

ماقبل جس صارف کا گیس بل پہلے سو روپے تھا وہ چھ سو روپے ہو چکاہے۔ اب جس کا بل چھ سو روپے ہے وہ پندرہ سو ہو جائے گا۔

اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔

ایک مصدقہ اطلاع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے چار ہزارچار سو نواسی روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔

گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً ایک سو پچپن فیصد تک مزید اضافہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں چھ سو فیصد تک اضافہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔