ایم کیو ایم کی سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈاکی حمایت، رؤف صدیقی، نجیب ہارون دستبردار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

اس ضمن میں کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کا پارٹی کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

فیصل واوڈا کے ساتھ تعلقات آئیڈیل رہے ہیں۔ البتہ وہ ایم کیوایم کے امیدوار ہیں کہ نہیں یہ ان ہی سے پوچھا جائے۔

دوسری جانب نجیب ہارون نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا، 2018 میں الیکشن لڑا، 20 ماہ بعد پتا چلاپارٹی راستے سے بھٹک رہی تھی اس لیے مستعفی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں