رمضان کے پہلے دو عشروں کے دوران مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد رہی۔
مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کے مطابق 20 رمضان سے اب تک روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 288 رہی جبکہ ریاض الجنہ کیلئے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد اور 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کو پرمٹ جاری کیے گئے۔
ستائیسویں شب کے موقع پر مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور دور دور تک سڑکیں نمازیوں سے بھری رہیں۔
مسجد الحرام جانے والے راستوں اور اطراف میں ٹریفک پولیس اہلکار اور کراؤڈ کنٹرول ٹاسک فورس کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکیں۔