عدنان صدیقی میرے شو میں مکھیوں اور خواتین کی بات کرتے تومنہ سُوجا دیتی، مشی خان

معروف اداکارہ مشی خان سینیئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق حالیہ بیان پر چراغ پا ہوگئیں۔ اور انھیں سخت تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔ جس میں اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ عدنان صدیقی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈدیا گیا تھا جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔

لیکن اُنہوں نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ایسی بات کردی جسے سُن کرمیں حیران رہ گئی۔مشی خان کا کہنا تھاکہ اتنا بڑا ایوارڈ ملنے کے بعد عدنان صدیقی کو کیا ہوگیا ہے، یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انسان کا مذاق بھی شاندار ہونا چاہیے۔

لیکن اگر آپ ایسا مذاق کرنے کے اہل نہیں ہیں تو آپ کوکمتر درجے کا مذاق کرنے کے بجائے کوئی معمول کی بات کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عدنان صدیقی نے میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کی تھی۔ جہاں دوران گفتگو اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

غالبا ً وہ اردو زبان کے اس محاور ے کو دہرانا چاہ رہے تھے “چاہت کے نام سے گدھی نے گھاس کھا نا چھوڑ دیا”لیکن یہ محاورہ انسانی فطرت کی وضاحت کرتا ہے۔یعنی کسی بھی انسان سے خواہ وہ مرد ہو یا عورت اگر زیادہ محبت جتائی جائے تو وہ دور بھاگنا شروع کردیتا ہے۔عدنان صدیقی انسانی نفسیات کی گرہیں کھولنے میں تھوڑی سی عجلت کا شکار ہوگئے،جس نے انھیں خواتین کے غصے کا شکار بنادیا۔