پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت شادی کے لیے تیار نہیں ہیں۔لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پرعلیحدہ ہوجائیں گی۔
خیال رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔ جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر، اپنی شادی اور جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں اظہار ِ خیال کیا ہے۔
مہوش حیات کے مطابق مرد ان سے ڈرتے ہیں اور آج تک کسی بھی مرد نے ان کے ساتھ سنجیدگی سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ پیسہ کماتا ہو تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ انھیں خوش مزاج شوہرکی تلاش ہے۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خودبہت سنجیدہ شخصیت کی مالک ہیں۔مہوش حیات کی رائے میں خوبصورتی کوئی معنی نہیں رکھتی، بس انسان کونیک اور مہربان دل کا مالک ہونا چاہیے۔
علاوہ بریں مہوش حیات نے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں لیکن اگر ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو میرے گھر بارات لیکر آئیں گے تو میں فوراََ شادی کرلوں گی کیونکہ میں اُن پر فِدا ہوں۔