محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا، جس کے زیر اثر آج رات سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے گزشتہ روز ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد اس سسٹم کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں 17 اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سسٹم کے زیر اثر 18 اپریل کو جامشورو، دادو، نوشہرہ فیروز، حید آباد، دادو، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ اضلاع میں بارش ہوگی۔