بارشوں کے باعث مصباح الحق اور کامران اکمل دبٸی میں پھنس گئے

دبٸی میں بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے سابق پاکستانی کرکٹرز بھی ایٸرپورٹ پر پھنس گئے۔

سابق کپتان مصباح الحق اور کامران اکمل براستہ دبٸی امریکا جارہے تھے جہاں ان دونوں کو ایٸرپورٹ پر کٸی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسٹاف سے بات کرنے کے لیے آدھا دن لاٸن میں کھڑا رہنا پڑا۔

دوسری جانب کامران اکمل نے بھی سوشل میڈیا پر نجی ایٸر لائن کی سروس پر افسوس کا اظہار کیا۔