اسلام آباد : وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنےکےلیے فنڈز جاری کردیے۔
پاسپورٹ آفس کے ذرائع کے مطابق پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینزکی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا ہے جب کہ چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا بھی انٹرنیشنل اشتہار جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائےگا، اس وقت 8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکارہے۔
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق یومیہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جب کہ روازنہ کی بنیاد پرپاسپورٹ اجرا کی 40 سے45 ہزار درخواستیں آرہی ہیں۔