وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایویایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف نے محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ائیرپورٹ حکام اور سیکورٹی فورسز سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز کا جائزہ لیا، جہاں ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے ائیر پورٹ پر ایمی گریشن کاؤنٹرز میں اضافے کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک جانے والوں کو امیگریشن کے لیے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے، مسافروں کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں گے تاکہ انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔
وزیر داخلہ اپنے مختصر دورے کے بعد واپس اسلام آباد آباد روانہ ہوگئے۔