مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

میئرلندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میئر لندن صادق خان کاکہناتھا کہ برطانوی حکومت عوامی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔حکومت اسرائیل کو رفح میں حملہ کرنے سے روکے۔رفح پر اسرائیلی حملہ بہت بڑا المیہ ہوگا۔رفح پر حملے کی صورت میں مزید بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

صادق خان نے کہاکہ فلسطینی خاندانوں کو امداد فراہم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ اسرائیل فسلطین تنازع پربرطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔

برطانیہ اب خود کو شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے۔