ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اوراسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو396.50 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47فیصد زیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق مارچ میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو53.46 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوفروری میں 48.33 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 42.24 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 388.10 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اشیاء خوراک کی مجموعی برآمدات کاحجم 5.35 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.44 ارب ڈالرتھا۔