سکھر میں بے قابو خسرے کی وبا نے ایک ہفتے میں 5 معصوم بچوں کی جان لے لی۔
اہل علاقہ کے مطابق خسرے کے باعث مرنے والوں بچوں عمریں ڈیڑھ سال سے 5 سال کے درمیان ہیں۔
ورثا اور اہل علاقہ کے مطابق لال مشائخ کے علاقے میں 10 سے زائد بچے تاحال خسرے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو کے مطابق متاثرہ علاقے میں خسرے کے حوالے سے مہم شروع کردی ہے، ہمیں 4 بچوں کی اموات کی اطلاع ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لال مشائخ کے علاقے سے دیگر بچوں کے نمونے لیے گئے ہیں۔