آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔
چیف سیکریٹری آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔