فرانس کےقریب جزیرہ نیو کیلیڈونیا میں آئینی ترامیم کےخلاف عوامی مظاہروں میں شدت آگئی،جس کے بعد حکام نے کرفیو نافذ کر دیا۔
دارالحکومت نومیا میں احتجاج کے دوران دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا،پرتشدد واقعات میں پولیس افسران بھی زخمی ہوئے، کئی جگہوں پرلوٹ مار کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔
اب تک چھتیس افرادکو حراست میں لیا جاچکا ہے،اسکول اور ائیرپورٹس بند کر دئیے گئے، متاثرہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔