آزادکشمیرمیں حالات نارمل ہونے کےبعد کاروبارزندگی مکمل بحال ہو گئی،بازار تعلیمی ادارے سرکاری دفاتر کھل گئے۔
حالات نارمل ہونے کے بعد بھی فورجی وائرلیس انٹرنیٹ تاحال بند ہے،ہڑتال کے دوران نا خوشگوار واقعات میں پولیس افسر سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے۔
انسانی جانوں کےضیاع کی وجہ سے آزادکشمیر کی فضا اب بھی سوگوار ہے۔پرتشدد واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے اورذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کے مطالبات بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ 5 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کےلیےجاری احتجاج اور ہڑتال کےدوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی تھی۔