قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈبلن میں آئرلینڈ کے میچ میں کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی اور کیریئر کی 39 نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔
بابر اعظم نے ٹی 20 میچز میں 39 نصف سنچریاں اور تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔ویرات کوہلی کی نصف سنچریوں کی تعداد 38 ہے جبکہ روہت شرما نے ٹی 20 میں 34 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 29 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔شاہین آفریدی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ گیا۔