اداکارہ مشی خان نے حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں مرد ماڈلز کی جانب سے پہنے گئے منفرد لباس پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزائنر لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں۔
ایوارڈز تقریب میں شوبز شخصیات سمیت ماڈلز کی منفرد لباس اور عجیب فیشن ایبل لباس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کیا تھا۔اداکارہ مشی خان نے بھی فیشن ڈیزائنرز اور مرد ماڈلز کو منفرد لباس پہننے اور ہونٹوں پر لپ اسٹک سجانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ فیشن ڈیزائنرز پاکستانی مردوں اور لڑکوں کے لیے اس طرح کا لباس کیوں تیار کر رہے ہیں؟
پاکستان میں کون سا لڑکا اس طرح کا لباس پہنتا ہے؟ لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں تو اچھا ہے، انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ایسے لوگ کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں؟