بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے۔

دونوں بیٹرز اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کے لیے لیڈز سے سسیکس گئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند کے بیٹ بنوائے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امتحان میں پورا اترنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ دونوں قومی اسٹارز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔