اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 150 سے زائد اہلکاروں حصہ لیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔
سی ڈی اے اور انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے 150 سے زائد اہلکاروں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔واضح رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لوئی ڈنڈی، رتہ ہوتر اور پیر سوہاوہ کے قریب 3 کلومیٹر کے رقبے پر پھیل گئی تھی۔
ہیٹ ویو اور ہوا کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ تیز ہوا ہونے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو آگ کا پھیلاؤ روکنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔