پاکستان میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت، موسمیاتی الرٹ جاری

گلگت: پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث موسمیاتی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے گلیشیئر سے بنی جھیلیں بپھرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر گلگت بلتستان کیلئے موسمیاتی الرٹ جاری کردیا۔

جس میں کہا ہے کہ 21تا 27 مئی تک گلگت بلتستان اور کےپی میں درجہ حرارت بڑھےگا، درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ موسمیاتی صورت حال سے گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات ہے۔درجہ حرارت بڑھنےسے فلیش فلڈز آنےکےامکانات بڑھ جائیں گے، جبکہ چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ،مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔