حکومت نےکرغزستان میں پرتشدد واقعات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کمیٹی دوہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سربراہ ہوں گے۔کمیٹی حقائق کا پتہ چلائے گی۔سفارتخانے کے کردار کا بھی جائزہ لے گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےمزید کہا کرغزحکام نے آئندہ ایسا واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے،واقعہ میں ملوث افراد کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔