خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلاف الرٹ جاری

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث رواں ہفتے گلیشئر پگلنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیر کو مقامی حکام کو متنبہ کیا کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 21 اور 27 مئی کے درمیان دن کے وقت درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔ اس دورانیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خطے میں رواں ہفتے ممکنہ گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلاف) کے واقعات اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔