سہانا خان کے بوائے فرینڈ کیلئے شاہ رخ خان کی شرائط واضع

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے اداکار شاہ رخ خان نے اپنی صاحبزادی و اداکارہ سہانا خان کے بوائے فرینڈ کیلئے اپنی شرائط واضع کردیں۔

بائیس مئی بروز بدھ کو سہانا خان نے اپنی 24ویں سالگرہ منائی، بیٹی کے سب سے اہم دن پر ان اصولوں پر نظر ڈالتے ہیں جو بحیثیت والد شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے بہتر مستقبل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انکے بوائے فرینڈ کیلئے مخصوص کئےہیں۔

ماضی کے ایک انٹرویو میں کنگ خان نے اپنی بیٹی کے مستقبل کیلئے انکے بوائے فرینڈ سے متعلق کچھ اصول بیان کیے تھے اور ساتھ ہی اگران افواہوں پر یقین کیا جائے تو سہانا خان آج کل امیتابھ بچن کے پوتے آگستیا نندا کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

اگرچہ کہ سہانا خان اور اگستہا نندا نے 2023 کی فلم دی آرچیز میں ایک ساتھ اپنا فلمی ڈیبیو دیا اور وہیں سے ان دونوں کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا ، اس محبت کو برقرار رکھتے ہوئے اب دیکھنا یہ ہے کہ سہانا خان کے ممکنہ بوائے فرینڈ اگستیا نندا کنگ خان نے ان اصولوں کی پیروی کر پائیں گے یا نہیں۔

کنگ خان کے اصول کے مطابق سہانا خان کا بوائے فرینڈ خود کمانا اور اپنی ذمہ داری نبھانا جانتا ہو، اس اصول کے پیش نظر اگستیا نندا دی آرچیز میں ڈیبیو دینے کے بعد فلمساز سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے تیار ہیں ۔کنگ خان کے دوسرے اصول میں ایک دھمکی آمیز پیغام تھا  جو کچھ اس طرح تھا کہ وہ میری بیٹی کےساتھ جیسا سلوک کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ایسا ہی رویہ اختیار کرونگا۔

کنگ خان کے ان الفاظ نے سہانا خان کے بوائے فرینڈ کیلئے ایک سخت امتحان کھڑا کردیا ہے جس کی وجہ اداکار کا اپنی بیٹی سے بے لوث محبت کرنا اور اسکے مستقبل کی فکر کرنا ہے۔