سندھ میں سب سے زیادہ گرمی کہاں ریکارڈ کی گئی؟

ملک کے مختلف حصے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سندھ اور پنجاب میں سورج آگ برسارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادومیں درجہ حرارت 49 ، حیدرآباد 46، سکھر اور نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ تربت میں پارہ 46 اور سبی میں 48 ڈگری  تک گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ پنجاب کے شہر ڈی جی خان اور بہاولپور میں درجہ حرارت 46 ریکارڈ کیا گیا، ساہیوال، ملتان، سرگودھا میں 45 ،فیصل آباد میں 44، بنوں میں 43 جب کہ لاہور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔