انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں15پیسےکمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالرکی پاکستانی کرنسی کےمقابلے میں قیمت کم ہوئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر278روپے15 پیسےپرآگیا ہے۔۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں مثبت پیشرفت پر مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،جس پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 76 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 888 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد 100 انڈیکس 76006 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر جا پہنچا ہے۔

ماہرین کے مطابق یو اے ای کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خبر بھی تیزی کی وجہ بنی ہے۔