خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ریمل بھارت سے ٹکرا گیا

دنیا کے کئی ممالک جہاں گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں وہیں بنگلہ دیش اور بھارت میں سمندری طوفان سے تباہی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ہزاروں افراد کو عارضی محفوظ ٹھکانوں میں منتقل کیا جارہا ہے، خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ریمل بھارتی ریاست مغربی بنگال سے ٹکرا گیا۔

بھارتی ساحلی علاقوں میں ایک سوبیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ افراد کا انخلا مکمل ہوگیا۔