کچرا اور ملبہ سڑک پر پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ کچرا اور ملبہ سڑک پر پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلڈرز گھروں کا ملبہ سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں، کبھی کبھی وہ ملبہ نالوں میں پھینک رہے ہوتے ہیں۔ اب اگرکسی نے ملبہ سڑک پر پھینکا تو ایکشن لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سالڈویسٹ مینجمنٹ سندھ بھر میں اپناکام کررہا ہے، وزیراعلیٰ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے نظر رکھنے کو کہا ہے، پولیس کو ہدایت دی ہے کہ جو ملبہ پھینکتا نظر آئے گرفتار کیا جائے۔