کراچی میں بے لگام ڈاکووں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا۔کورنگی ناصر جمپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 20 سالہ عبدالباسط جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ جو لنڈے کے جوتے فروخت کرتا تھا۔ لواحقین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کے بعد مسلح ملزمان نے چند قدم دور ایک اور شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی شہریوں نے دوںوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے دعوی کیا کہ واقعے میں ملوث ایک ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی کا دعویٰ ہے کہ دو ڈاکووں کو پولیس مقابلے میں گرفتار کیا گیا جس میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔

لواحقین کے مطابق مقتول کراچی میں پرانے جوتوں کا ٹھیلا لگاتھا تھا، پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔