Commit to tackling environmental challenges for a secure future: President Asif Zardari

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئیے اعادہ کریں کہ آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند، محفوظ مستقبل کے لیے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

آج عالمی یومِ ماحولیات پر جاری کیے گئے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یہ بات کہی ہے۔

پاکستان انحطاط کے شکار جنگلات اور زرعی زمینوں کی بحالی کے ذریعے بنجر پن ، پیداواری صلاحیت میں کمی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ ہمیں دیہی اور شہری رہائشی علاقوں میں جنگلات کے فروغ کیلئے کمیونٹی کی جانب سے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے ، پائیدار زمینی انتظام اور آبی تحفظ کے طریقے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہ ممالک میں ہوتا ہے ۔

عالمی یوم ِماحولیات پر ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے ۔ آئیے ، اپنی آئندہ نسلوں کیلئے ایک صحت مند، محفوظ اور پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کریں۔