کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن شہر قائد میں بڑھتی ہوئی واردتوں پر دعویٰ کیا کہ کراچی میں جرائم دہلی، ڈھاکہ اور تہران سے کم ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نجی چینل سے گفتگو میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر کہا کہ کراچی میں جرائم دہلی، ڈھاکہ اور تہران سے کم ہورہے ہیں۔
غلام نبی نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 58 شہری جاں بحق ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 41 کیسز کو حل کیا، ملزمان پکڑےیامارےگئے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ 53ملزمان کوگرفتارکیا گیا اور 17ہلاک ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ ملزمان کی ای ٹیگنگ کیلئےقانون بن گیا،بجٹ میں رقم رکھی جائے گی، 4 ہزار کرمنلز کو ای ٹیگ کیا جائے گا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسمارٹ کیمرے لگانے میں تاخیر ہوئی، پولیس کوڈیجیٹلائز کیاجارہا ہے، ڈیٹااپ گریڈ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کراچی میں بڑھتے جرائم کے باعث سینٹرل جیل قیدیوں سے بھر گئی ہے ، رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں چھ ہزار جرائم پیشہ افراد کو کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں کے باوجود کراچی میں آج بھی امن و امان کی صورتحال ابتر ہے، رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 73 افراد قتل ہوچکے ہیں۔