مشکل سے حج کا ویزا حاصل کرنے والا عمرہ کے دوران طواف کرتے ہوئے انتقال کر گیا، موت کا ذائقہ ہر جاندار نے چکھنا ہے لیکن ایسی موت کی خواہش ہر مسلمان کرے گا۔
اس شخص نے مشکل سے حج کا ویزا حاصل کیا اور آتے ہی عمرہ کرتے ہوئے جب بیت اللہ میں آئے تو ان کی روح پرواز کر گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق 58 سالہ محمد ظہیر کے ٹی 66 ٹریول گروپ کے رکن تھے جو 29 مئی کو مکہ مکرمہ پہنچے تھے، عشا کی نماز کے بعد انہوں نے عمرہ شروع کیا۔ تاہم وہ طواف کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گرگئے۔
محمد ظہیر طواف کے دوران گرے، انہوں نے کھڑے ہونے کی پوری کوشش کی مگر دوبارہ گر کر بے ہوش ہوگئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
حرم کی انتظامیہ کی جانب سے محمد ظہیر کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے امدادی ٹیم موقع پر پہنچی مگر اس وقت تک ان کی روح پرواز کر چکی تھی۔
ملائیشین شہری کے ہمراہ عمرہ کرنے آئی ان کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ظہیر کسی قسم کے عارضے میں مبتلا نہیں تھے نہ انہیں کوئی بیماری تھی۔ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کی موت حرم شریف میں لکھی تھی،یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین مرحوم محمد ظہیر کو خوش نصیب شخص قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔