پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت

واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی ترجمان جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ ہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف جولی کوزیک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت ہوئی، یہ گفتگو اب بھی ورچوئلی جاری ہے۔

آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق حال ہی میں آئی ایم ایف اسٹاف 13 مئی سے 23 مئی تک پاکستان میں تھا۔

جولی کوزیک کا کہنا تھا ہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔