دبئی کی حکومت نے مستقبل قریب میں پیدل چلنے والے مسافروں کے لیے الممزار کے علاقے میں پہلا تیرتا ہوا 200 میٹر طویل پُل بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔
اس منصوبے کے تحت الممزار ساحل کے 4.3 کلومیٹر اور جمیرہ 1 کے 1.4 کلومیٹر حصّے کو 18 ماہ میں جدید طرز پر بنایا جائے گا جس پر تقریباَ 355 ملین درہم کی لاگت آئے گی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کے لیے ان ساحلوں کو بلند بھی کیا جائے گا اور نصف ملین کیوبک میٹر سے زیادہ ساحلی ریت استعمال کی جائے گی۔
دونوں ساحلوں پر کل 11 کلومیٹر سائیکل اور رننگ ٹریک ہوگا جبکہ درختوں سے گھرا ہوا 5کلومیٹر واک وے ہوگا۔ان ساحلوں پر باربی کیو، فٹنس سرگرمیاں، بچوں کے کھیل، بیچ ریسٹ ہاؤسز اور موسمی سرگرمیوں کے لیے بھی جگہیں بنائی جائیں گی۔