مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور بھارت نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں آپس میں ٹکرائیں گے۔ مگر وہیں میچ کے دوران بارش کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
خیال رہے کل ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔
وہیں موسم کی صورتحال بتانے والی رپورٹس کے مطابق کل نیو یارک میں بارش کا امکان زیادہ ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے روز 51 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کا وقت دن میں رکھا گیا ہے جس کے باعث ممکن ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی اوورز دیے جا سکتے ہیں