صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی  ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی،جس میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود  تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال  پر گفتگو کی گئی،آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے  تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط  طبقات  کا خاص خیال رکھیں۔

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ،وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا،صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں  تعاون  کی یقین دہانی کرائی۔