پاک فوج نے لڑکیوں کی تعیلم کے لئے پشاور کے قریب درہ موسیٰ میں اسکول کا افتتاح کردیا۔
اسکول کاافتتاح پاک فوج کا”علم ٹولو دا پارہ “کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے منصوبے سےاب علاقےکی بچیاں بنیادی تعیلم کےحصول سےمستفیدہوسکیں گی۔
پاک فوج نوجوانوں اورخواتین کو بااختیار بنانے کے لئےکئی سکلزڈویلپمنٹ پروگرامز پر بھی کام کررہی ہے،کافی تعداد میں نوجوان اورخواتین ان پروگرامز سےمستفید بھی ہو چکے ہیں۔
پاک فوج نےعلاقےکےلوگوں کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے (ڈسپنسری) کابھی افتتاح کیا،بچیوں کے سکول اورڈسپنسری کے افتتاح پرعلاقہ مکینوں نےپاک فوج کاشکریہ ادا کی۔