کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع اس وقت جزوی ابر آلود ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 13 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔